دہلی 18اکتوبر
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے اعلیٰ تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل ، نئی دہلی میں آج صبح سعودی عرب میں عالمی سطح پر عربی زبان کو فروغ دینے والی سعودی حکومت کی تنظیم ” ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ عربی زبان “کے ذمہ داران ڈاکٹر حمد عبدالعزیز الحمود، اوران کی مرافقت میں تشریف لانے والے افرادنے جامعہ اسلامیہ سنابل تشریف لا کر سنٹر کے صدر اورجامعہ اسلامیہ سنابل کے رئیس ومدرس مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ اور جامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید ڈاکٹر ارقم رئیس سنابلی مدنی حفظہ اللہ اوردیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اورطلبہ کی کلاسوں میں جاکر ان سے سوال وجواب کیے نیز جامعہ کے نظم وانصرام ، صفائی ستھرائی اور طلبہ کی عربی زبان پر قدرت اوران کے ما فی الضمیرکی ادائیگی کی تعریف کی اور مستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط بالخصوص عربی زبان کے فروغ کے لیے آپسی تعاون پرزوردیا ، وفد کی سعودی سفارتخانہ کی جانب سے رہنمائی کرنے والے وفد میں شریک جامعہ اسلامیہ سنابل کے فارغ التحصیل شیخ عبدالقیوم یوسف سنابلی نے وفد کو سنٹر کی سرگرمیوں اوراس کی کارکردگی سے متعارف کرایا ۔
وفدنے جامعہ اسلامیہ سنابل کے نصاب تعلیم اور تعلیمی دستور العمل کو باریکی کے ساتھ دیکھ کر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اورفارغین سنابل کے مستقبل سے متعلق کئی سوالات کیے نیز ان کے روشن مستقبل کے پُر امید ہونے پر خوشی کا اظہارکیا اور اس بات پر بھی جامعہ کی تعریف کی کہ اس وقت سفارت خانہ کی جانب سے سنابل ہی کا ایک فاضل فارغ التحصیل ان کے ساتھ رہ کربھر پور ان کی رہنمائی کررہا ہے ۔واضح رہے کہ وقت کی قلت کی وجہ سے وفد کا دورہ جامعہ اسلامیہ سنابل ہی تک محدودہوکر رہ گیا ورنہ سنٹر کے دینی نسواں تعلیمی واقامتی ادارہ عائشہ صدیقہ شریعت کالج، جوگابائی،عصری نسواں تعلیمی ادارہ خدیجہ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول ،جوگابائی ، معہد عثمان بن عفان لتحفیظ وتجوید القرآن الکریم ، جوگابائی نیز سنٹر کے ہیڈ آفس کی زیارت کا پلان بھی تھا جسے آئندہ کے لیے ٹالنا پڑا
منقول ۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ اسلامیہ سنابل کے کلیۃ الشریعہ کے سامنے ہے فوٹو لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.
Nice
Mashallah
I love arabic language