AI_Artificial intelligence (آخر ہے کیا _AI

آرٹیفشیل انٹلیجنس ایک قسم کا کمپیوٹر پروگرام یا سوفٹ ویئر ہوتا ہے جو انسانی طرز کی سوچ، سمجھ اور کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد ہمارے کاموں کو آسان بنانا اور پیچیدہ مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے زریعے کمپیوٹرز کو یہ قوت ملتی ہے کہ وہ خود سیکھ کر اپنے کام کو بہتر کر سکتے ہیں۔

۔آپ کا کیا خیال ہے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہمارے لیے آسانی کا باعث ہے يا مشکلات کا ؟؟؟

آئیے اور اچھے سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں عام زبان میں یوں سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کمپیوٹر کی ایک ایسی ارتقاء ہے جسمیں کوئ مشین اپنے ڈیٹا اور تجربات کی مدد سے کوئ کام کرنے، کسی کام میں رہنمائی کرنے اور کسی کام میں فیصلے تک لینے میں انسانوں جیسا برتاؤ کرتی ہے۔ مثال کے طور پر آٹو ڈرائیونگ کار کو لے لیں جو بنا کسی انسان کی مدد سے نہ صرف منزل تک پہونچاتی ہے بلکہ اپنی لیاقت کے چلتے حادثے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ دوسری مثال شاید اور بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ جب آپ ای میل میں یا کہیں بھی کچھ لکھ رہے ہوتے ہیں تو کمپیوٹر آپ کو درست اسپیلنگ / املاء کے ساتھ ساتھ جملے کو پورا کرنے، حتی کہ آپ کا مقصد سمجھتے ہوئے پورا ای میل یا مضمون لکھنے میں مدد کرتا ہے۔ گوگل اسسٹ، سیری اور الیکسا جیسی چیزیں اسی کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔

آئیے اور آسان کردیا جائے، آپ جب فیسبوک استعمال کرتے ہیں تو آپ کی پوسٹ، لائکس اور کمنٹس سے فیسبوک کا سسٹم بڑی آسانی سے آپ کا دماغ پڑھ لیتا ہے اور پھر آپ کے سامنے وہی پوسٹس لاکر رکھتا ہے جو آپ کے دماغ سے میل کھاتی ہوں جہاں AI کے بہت سے فائدے ہیں وہیں کم پڑھے لکھوں فیسبوکیوں کے لئے اس کے ٹھیک ٹھاک نقصانات بھی ہیں۔۔۔۔۔۔ اسلئے دو میں سے ایک یا ممکن ہو تو دونوں چیزیں اپنائیں۔ اول، کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی پڑھیں اور سیکھیں __ اور اخیر میں ایک بات کہ فیسبوک,,واٹساپ,,انسٹاگرام وغیرہ پر بنا سوچے سمجھے کچھ بھی پوسٹ نہ کریں کیوں کی ہم نگرانی میں ہیں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کسے کہتے ہیں آسان زبان میں سمجھیں

مصنوعی ذہانت” ایک فنی شعبہ ہے جو کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر اور دیگر شعبوں کے استعمال سے کمپیوٹر کو انسانی ذہانت کی قدرتی صلاحیتوں کے قریب لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

Spread the love

1 thought on “AI_Artificial intelligence (آخر ہے کیا _AI”

Leave a Reply