گھر کو جنت کیسے بنائیں

آپ سے کھانا جل جاۓ اور کوئی چپکے سے ان پیسوں سے کھانا لاکر ہاٹ پاٹ میں رکھ جو اس کو تمام دن کی محنت کے بعد ملی ہو جب اپکی جٹھانی دیورانی سگھڑاپے میں مشہور اور کوئی اپ کے بچکانہ حرکتوں پہ ٹرول نا کرے جب اپ ساس نندوں کے طعنوں سے غصہ ہوکر دوچار باتیں سنادیں اور کوئ یہ کہہ کر “میں ہوں نا چھوڑو سب کو” اپ کا حوصلہ بڑھادےجب اپ بیمار ہوجائیں تو بجاۓ “ڈرامے کرتی ہو” کہنے کے اپ کے گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹادے جب اپ ناراض ہوجائیں تو کوئ بار بار سوری کے میسیجز سے اپ کا نونٹیفیکشن بار بھردے کام سے واپسی پہ دو گجرے اپ کے ہاتھوں کی زینت بنادے اپ کو منانے کے واسطےجب اپ امید ہار کر رونے لگیں تو کوئ انسو صاف کرکے اپ کا سہارا بنے اپکو سراہے جب اپ کی زبان سے الفاظ پھسل جائیں تو کوئ اپ کے رخسار پہ طمانچہ مارنے کے بجاۓ ماتھے پہ بوسا دے کر پیار سے سمجھاۓ جب اپ کے سانولے رنگ کو موضوع بحث لایا جاۓ تو کوئ اپ کی تعریف کرکے اپکو خود کے لیے حسین و وفا پرست قرار دے دے جب اپکی ساس دنیا کے سامنے آپ کے پھوہڑ پن کا مذاق بناۓ تو کوئ ڈٹ کر اپ کا اعتماد بنے جب کوئ ڈاکٹرکسی بیماری کی تصدیق نا ہونے پہ خدا کی طرف سے دیری ہے کہہ دے تو ساس کے بے حد اصرار پہ بھی اپ کو طلاق نا دے جب اپ سے مسلسل کام خراب ہورہے اور کوئ کام ٹھیک نا کرنے پہ میکے بجھانے کی دھمکی نا دے تو سمجھ جانا وفا کی مٹی سے گوندھا ایک مرد تمہارے نصیب میں لکھ دیا گیا ہےتم اس کا سہارا بننا کبھی غریبی پڑ جاۓ تو اس کی مددگار بننا تم اسے طعنے نا دینا اس کی غم خوار بننا اس کے لیے باعث راحت بننا محبت کا جواب وفا نبھا کر دینا جب دنیا اس کے برخلاف کرے تو اس کا مان بننا جب حالات تنگ کریں تو اسکیلۓ تسلی بننا باخدا تمہاری جوڑی جچے گی ، تمھیں اس کائنات میں اپنا گھر جنت معلوم ہوگا

Spread the love

Leave a Reply