ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر جامعہ اسلامیہ سنابل کی ایک اور برانچ ناگپور میں

ناگپور میں لڑکیوں کے لیے سی بی ایس ای بورڈ کے اسکول کا سنگ بنیاد

۔۔۔۔ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی ایک آل انڈیا تعلیمی ورفاہی سوسائٹی ہے جو ہندوستان میں اللہ کی توفیق سے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ تعلیم وتربیت کا نظم کرتی ہے ۔ اسکے تحت پورے ملک میں اقامتی وغیر اقامتی مدارس اسلامیہ اور عصری علوم کے مختلف شعبہ جات کام کر رہے ہیں جنمیں تقریبا پانچ ہزار طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

ادارہ کے بانی مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ شعبہ جات کے قیام کا یہ سلسلہ تمام بڑے شہروں تک پھیلایا جائے ، اسی ضمن میں ادارہ کے موجودہ ذمہ داران نے جناب رفیق پٹیل صاحب رحمہ اللہ کی طرف سے وقف کردہ سلفیہ آباد ، ناگپور میں واقع وسیع اراضی پر لڑکیوں کے ایک اسکول کا سنگ بنیاد رکھا ہے اس سلسلہ میں سنٹر کے صدر ، سکریٹری اور جوانٹ سکریٹری ، مولانا محمد رحمانی ، مولانا عبداللہ محمد سعید سنابلی اور جناب اسماعیل رحمانی حفظہم اللہ نے اس ہفتہ ناگپور کا سفر کیا اور اسکول کا سنگ بنیاد رکھا،

اس مناسبت سے ایک اجلاس عام اور خطبۂ جمعہ سے بھی ذمہ داران نے خطاب کیا ۔ سنٹر کے ذمہ داران نے تعلیم نسواں کی اہمیت کے مدنظر عوام کے سامنے اپنے مستقبل کے عزائم رکھے اور واضح کیا کہ عصری علوم کے ساتھ خالص شرعی تعلیم کا اہتمام بھی سنٹر کے عزائم میں سے ہے جیسے سنٹر اپنے مدارس اسلامیہ میں ابتدا ہی سے عصری علوم کا خصوصی اہتمام کرتا آیا ہے اور مدارس میں بھی “ سی بی ایس سی “ بورڈ کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ الحمدللہ

سنٹر کے ذمہ داران نے یہ بھی بتایا کہ عنقریب اسی انداز کی مزید برانچوں کے لئے کام شروع کیا جائے گا تاکہ مسلمانوں کی نئی نسل کے لئے مضبوط تعلیم کا بندوبست ہو سکے کیوں کہ تعلیم اور اسلامی تربیت کے بغیر نئی نسلوں کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔( محمد رحمانی)

Spread the love

Leave a Reply