جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی میں داخلہ کیسے لیں؟

جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی

یہ مدرسہ ہندوستان کے ان بڑے مدارس میں اتا ہے جہاں سے بڑے بڑے علماء نے سندفراغت حاصل کی ہے یہاں پر دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم پر بھی توجہ دی جاتی ہے

داخلہ لینے کا پروسس کچھ اس طرح سے ہے

۱۔داخلہ فارم بھرنا

سب سے پہلے اپ کو جامعہ اسلامیہ سنابل کی آ فیشیل ویب سائٹ سے یا کیمپس سے داخلہ فارم حاصل کرنا ہوگا پھر اس فارم کو بہتر انداز میں بھرنا ہوگا اور جو بھی کاغذات جیسے مارک شیٹ ٹی سی وغیرہ ضروری ہے ان کو ضرور فل کرنا ہوگا۔

۲۔ Entrance test – داخلہ ٹیسٹ

سنابل میں داخلہ کے لیے اپ کو ایک ٹیسٹ دینا پڑتا ہے یہ ہے ٹیسٹ اپ کے بیسک نالج اور اسلامک اسٹڈیز کے مطابق ہوتا ہے ۔ٹیسٹ کے سلیبس اور ٹیسٹ کا طریقہ جاننے کے لیے ان کی افیشیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

۲.Interview۔(انٹرویو)

انٹرنس ٹیسٹ کو پار کرنے کے بعد پھر ایک انٹرویو ہوتا ہے جس میں بیسک جنرل نالج اور اسلامک نالج اور تمہاری کمیونیکیشن اسکل کو جاننے کے لیے ہوتا ہے۔

۴۔Merit list .فہرست

ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ایک لسٹ بنائی جاتی ہے اس لسٹ کی فہرست میں جن طلباء کا نام اتا ہے ان کو ایڈمیشن کے لیے منتخب کر لیا جاتا ہے ان میں سے کچھ طلباء کا نام ویٹنگ لسٹ میں بھی اتا ہے اگر اگے چل کر اور ضرورت پڑتی ہے بچوں کی تو ویٹنگ لسٹ سے کچھ طلبہ کو لے لیا جاتا ہے

Decumets Verification

فائنل سلیکشن کے بعد اپنا ڈاکومنٹس جمع کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد فیس جمع ہوتی ہے پھر اپ سنابل کے طالب علم کہلاتے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں اپ کی کلاسز شروع ہو جاتی ہے۔

جامعہ اسلامیہ سنابل میں داخلہ لینے کی تیاری

میں اپنا تجربہ اپ لوگوں سے شیئر کر رہا ہوں کہ

جامعہ اسلامیہ سنابل میں داخلہ لینے کے لیے بہت ہی اچھی طرح سے تیاری کرنی پڑتی ہے اور جو طلباء گاؤں دیہات کے مدارس سے پڑھ کر اتے ہیں عموما ان کا ایڈمیشن یہاں پر نہیں ہو پاتا ہے کیونکہ یہاں پر ریاضی یعنی حساب انگلش میں پڑھائی جاتی ہے تو جب انٹرنس لیا جاتا ہے تو بہت سے طلبہ صرف انگلش نہ جاننے کی بنا پر فیل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایڈمیشن نہیں ہو پاتی

داخلہ لینے کے لیے یہ ایک کام ضرور کریں ۔

اگر اپ کو جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی میں ایڈمیشن لینا ہے تو اس مدرسے میں زیر تعلیم کسی طالب علم سے رابطہ کر کے جو ضروری معلومات ہیں وہ لے لیں کہ جیسے تیاری کیسے کریں کون کون سی کتابوں کی تیاری کریں ۔۔اگر اپ تھوڑا بہت کمزور بھی ہیں اور یہاں پر زیر تعلیم کسی طالب علم سے رابطہ کر کے معلومات لیتے ہیں اور اچھے سے تیاری کرتے ہیں تو ایڈمیشن ضرور ہو جائے گی انشاءاللہ۔۔

۲.. انٹرنس (ٹیسٹ) سے چار یا پانچ دن پہلے کم سے کم یہاں دہلی میں ا جائیں اور یہاں پہنچ کرکسی طالب علم سے ملیں اور پوچھیں کس طرح سے پرچے بنتے ہیں تقریری ٹیسٹ میں کیا کیا پوچھتے ہیں اس طرح اپ کو بہت آسانی ہو جائیگی

۔۔اگر سچ میں اپ دینی اور دنیاوی علم دونوں اچھے سے سیکھنا چاہتے ہیں تو اس مدرسے کا رخ ضرور کریں ۔۔۔اور اگر چاہیں تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں مجھ سے جو بھی ہو سکے گا میں مدد کروں گا۔۔اور بہترین رہنمائی کرنے کی کوشش کرونگا ایک مسلما ن بھائی ہونے کے ناتے ۔۔۔

ضروری ہدایات

Spread the love

Leave a Reply